خسرے کے بارے میں (Urdu)

خسرہ انتہائی متعدی اور ممکنہ طور پر شدید بیماری ہے جو بخار، سرخ دانوں، کھانسی اور آنکھوں کی سرخی اور آنکھوں سے پانی بہنے کا باعث بنتی ہے۔ یہ بنیادی طور پر خسرے سے متاثرہ شخص کے کھانسنے یا چھینکنے کے بعد ہوا کے ذریعے پھیلتی ہے۔

خسرے کی علامات متاثرہ ماحول میں رہنے کے سات سے 21 دن بعد نمودار ہوتی ہیں۔ خسرہ دانے نکلنے کے اندازاً چار دن پہلے سے لے کر دانے نکلنے کے چار دن بعد تک متعدی ہوتاchild with measles ہے۔ لوگ اس وقت بھی خسرہ پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں جبکہ ابھی ان میں خسرے کے مخصوص دانے نہ نکلے ہوں۔

وہ لوگ جنہیں خسرے سے متاثرہ ماحول سے سب سے زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں، ان میں غیر ویکسین شدہ افراد، حاملہ خواتین، چھ ماہ سے کم عمر بچے اور کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد شامل ہیں۔ اگر کسی شخص پر درج ذیل باتوں کا اطلاق ہوتا ہو، تو اسے خسرے کے خلاف مدافعت کا حامل سمجھا جائے گا:

اگر آپ 1957 سے پہلے پیدا ہوئے ہوں

آپ نے خون کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتیجے میں خسرے کے خلاف مدافعت ظاہر ہوئی ہو

آپ کو یقین ہو کہ آپ کو پہلے خسرہ ہوچکا ہے جسے ہیلتھ کیئر پرووائیڈر نے تشخیص کیا تھا

آپ کی خسرے کی ویکسینز مکمل ہوچکی ہیں (12 ماہ سے تین سال تک کے بچوں کے لیے ایک خوراک، چار سال اور اس سے زائد عمر کے ہر فرد کے لیے دو خوراکیں)۔

درج ذیل جدول مقامی طور پر رپورٹ کردہ خسرے کے کیسز کا تسلسل ظاہر کرتا ہے:

واشنگٹن ریاست
سنوہومش کاؤنٹی
سال
3
0
2017
8
6
2018
90
1
2019
1
0
2020
--
0
2021


منتشر کیسز اور کیسز کے مختصر ارتکاز کا آغاز عموماً کسی ایسی کاؤنٹی کا سفر کرنے کے بعد ہوتا ہے جہاں خسرے کی وبا زیادہ عام ہو۔ بڑی وبائیں اکثر و بیشتر اسی طرح اپنے قدم جماتی ہیں لیکن تباہی اسی وقت پھیلاتی ہیں کہ جب وہ ویکسینیشن کی پست کوریج کے حامل نیٹ ورک یا کمیونٹی میں داخل ہوتی ہیں۔ اگرچہ خسرے کی 2 خوراکیں محفوظ ہیں اور مؤثر ترین اور پائیدار ویکسینز بھی استعمال میں ہیں، تاہم شاذ و نادر صورتوں میں مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کو بھی خسرہ ہوسکتا ہے۔ 2019 کی وبا میں، صرف 4 فیصد کیسز ایسے افراد کے تھے جو مکمل طور پر ویکسین شدہ تھے۔

ویکسین کی معلومات

والدین اور سرپرست https://wa.myir.net پر، یا پھر اپنے طبی معالج سے رابطہ کرکے اپنے بچے کی مدافعتی کیفیت دیکھ سکتے ہیں یا ان کی مدافعتی کیفیت کا سرٹیفکیٹ پرنٹ کرسکتے ہیں۔

ویکسینز 18 سال تک کے تمام بچوں کو بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔ اگر ہیلتھ کیئر پرووائیڈر ویکسین لگانے کی فیس چارج کرے، تو والدین یا سرپرست کی جانب سے اسے ادا نہ کرسکنے کی صورت میں یہ فیس معاف کرنے کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے۔ قانون کی رو سے، فیملی کی جانب سے ادائیگی کی اہلیت نہ ہونے کے باوجود، ہر بچے کو باضابطہ ہیلتھ کیئر پرووائیڈر سے تجویز کردہ ویکسین لگوانا لازمی ہے۔